بدھ 6 مئی 2026 - 11:43
امریکہ کا پشاور میں قائم قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان

حوزہ / امریکی محکمۂ خارجہ نے پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں امریکی محکمۂ خارجہ نے پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے متعلق سفارتی امور کی ذمے داری اب اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کو منتقل کر دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کو سفارتی عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا ہے لہذا امریکا پشاور میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر دے گا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے باوجود پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی، امریکا خیبر پختون خوا کے عوام اور حکام کے ساتھ روابط جاری رکھے گا تاکہ معاشی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha